MyLaundry Logo

MyLaundry Drycleaner

شرائط و ضوابط

1.کسٹمرز سے گزارش ہے کہ اپنے گندے کپڑے دینے سے پہلے ان میں موجود قیمتی اشیاء (نقدی، زیورات، دستاویزات وغیرہ) خود چیک کر لیں، بعد میں کسی قسم کا دعویٰ قابلِ قبول نہیں ہوگا۔
2.دھلائی، استری یا ڈرائی کلیننگ کے دوران کپڑوں کے پھٹنے، رنگ اترنے یا سکڑنے کی صورت میں کمپنی ذمہ دار نہیں ہوگی، خاص طور پر اگر مائی لانڈری کے عملے نے پہلے سے اس کی نشاندہی کر دی ہو۔
3.کمپنی دھلائی اور ڈرائی کلیننگ کے عمل کے دوران کاٹن (سوتی) کے کپڑوں کی کسی قسم کی گارنٹی نہیں دیتی۔
4.کمپنی داغ دھبے مکمل طور پر صاف ہونے کی حتمی گارنٹی نہیں دیتی، خصوصاً جب کیمیکل کے استعمال سے کپڑے کا رنگ اترنے یا کپڑے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو۔
5.بہتر سروس اور بروقت ڈلیوری کے لیے رجسٹریشن کے وقت درست نام، پتہ اور رابطہ نمبر فراہم کرنا کسٹمر کی ذمہ داری ہے۔
6.ادائیگی: بل کی ادائیگی ڈلیوری کے وقت نقد یا آن لائن ٹرانزیکشن کے ذریعے واجب الادا ہوگی۔
7.ذمہ داری: ہم آپ کے کپڑوں کی مکمل احتیاط کرتے ہیں، تاہم پہلے سے موجود خرابی یا کپڑے کی کمزوری کی وجہ سے ہونے والے نقصان کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔

کمپنی کی پالیسیاں

•ریفنڈ پالیسی: نامکمل یا غیر تسلی بخش کام کی صورت میں رقم واپس (ریفنڈ) کی جاتی ہے۔
•تیاری کا وقت: ہمارا ہدف 48 سے 72 گھنٹوں میں آرڈر مکمل کرنا ہے، تاہم زیادہ کام یا غیر متوقع حالات کی وجہ سے تاخیر ہو سکتی ہے۔
•خصوصی دیکھ بھال: براہِ کرم خصوصی دیکھ بھال والے کپڑوں (مثلاً ڈرائی کلیننگ یا ہاتھ سے دھلائی) کے بارے میں ہمیں پہلے سے آگاہ کریں۔
•گمشدہ یا خراب اشیاء: ترسیل یا پروسیسنگ کے دوران غیر معمولی حالات میں گم ہونے یا خراب ہونے والی اشیاء کی ذمہ داری کمپنی پر عائد نہیں ہوگی۔
•شرائط میں تبدیلی: کمپنی بغیر پیشگی اطلاع کے ان شرائط و ضوابط میں تبدیلی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
•غیر متوقع تاخیر: ہمارے اختیار سے باہر حالات مثلاً گاڑی کی خرابی، بجلی کی بندش، شدید بارش/خراب موسم، مشینری کی خرابی یا غیر متوقع رش کی وجہ سے آرڈر میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
← Back to www.mylaundry.cleaning